ابنا: قادر میزائل کو ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین نے تیار کیا ہے اس کے الیکٹرانک اور لیزر سسٹم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان مشقوں میں یا زہرا3 میزائل کو بھی ملک کے دفاعی ہتھیاروں میں شامل کرلیا گیا ہے۔ مشقوں کے تیسرے دن، فرضی دشمن کے لڑاکا اور ڈرون طیاروں کی جانب سے ملک کے حساس مقامات پر حملہ اور ان کے مدمقابل طیارہ شکن میزائلوں کی مشق ہوئی۔ علاقے میں تعینات ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈکوارٹر، برّی فوج اور سپاہ پاسداران کے توپخانوں نے بھی فرضی دشمن کے ڈرون طیاروں کا سراغ لگاتے ہوئے کئی طیاروں کو گرا دیا۔مدافعان آسمان ولایت 4 فوجی مشقوں کے تیسرے مرحلے میں اسی طرح درمیانی فاصلے تک مارکرنیوالا میزائل سسٹم "ہاگ " اور 53میلی میٹر کے "اورلیکن" توپوں کا بھی تجربہ کیا گیا۔واضح رہے کہ ایران کے مشرقی علاقوں میں مدافعان آسمان ولایت 4 نامی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا پیر سے آغاز ہوا ہے جن میں ایران کی فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، پولیس اور بسیج (رضاکار فورس) کے دستے شریک ہیں۔ ان فوجی مشقوں کا مقصد دشمنوں کے ممکنہ خطروں سے نمٹنے کیلئے ایران کی مسلح افواج کے ایر ڈیفنس سیسٹم کو فروغ دینا ہے ۔رائٹرز کے مطابق گذشتہ ہفتہ ایرانی جنگی جہازوں نے ایک امریکی ڈرون طیارے پر فائرنگ کر کے اسے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا اورآج ایران کے شمال مشرق، مشرق اور جنوب مشرق میں آٹھ لاکھ پچاس ہزار مربع کلو میٹر وسیع علاقے پر عظیم دفاعی فوجی مشقیں ایرانی فوج کے پختہ عزم اور ارادے کا مظہر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
13 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 364776
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی ولایت 4 نامی فوجی مشقوں کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری ہے ایرانی افواج نے مشقوں کے تیسرے دن قادر اور یا زہرا 3 میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔